جمرود(مانند نیوز)قائم مقام چیئرمین تحصیل جمرود کو منتخب ہوئے ڈھائی مہینے گزرے۔ تاحال ایک اجلاس بھی منعقد کرنے میں ناکام۔ضلع خیبرتحصیل جمرود کے نومنتخب قائم مقام چیئرمین کو تقریباً دو سے زائدمہینے گزر گئے ہیں لیکن تاحال ایک اجلاس بھی منعقد کرنے میں ناکام رہے جس پر بلدیاتی کونسل ممبران اور عوام نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ نومنتخب قائم چیئرمین تحصیل جمرود نے کچھ ہفتے پہلے تحصیل ممبران سے میٹنگ میں کہا تھا کہ گیارہ نومبر 2024 کو تحصیل جمرود کے بلدیاتی کونسل ممبران پر مبنی سرکاری اجلاس منعقد کرینگے لیکن مزکورہ تا ریخ پر اجلاس منعقد نہ کرسکا۔چیئرمین تحصیل جمرودنے میڈیا کو بیان دیا کہ ٹی ایم او جمرودکئی دنوں سے غیرحاضر رہے جس کی وجہ سے اجلاس بلانے کے لیٹر پر ان سے دستخط نہ لینے کے باعث اجلاس منعقد نہ کرسکا۔دوسری طرف تحصیل جمرود بلدیاتی کونسل ممبران سراپا احتجاج نظر آئے انہیں بھی کوئی سمجھ نہیں آرہی ہیں اور انہیں عوام کی طرف سے شکایات کا سامنا ہے اور ان پر کافی دباؤ ہیں کہ اگر اسی طرح اجلاس منعقد ہونے میں تاخیر اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے تو پھر عوام کے مسائل کس طرح حل ہونگے؟اور وہ عوام کا سامنا کس طرح کرینگے؟اس حوالے سے عوامی ردعمل سامنے آیا ہے کہ ان سے مختلف قسم کی ٹیکس وصول کرکے جو فنڈز اکھٹا ہورہا ہے وہ فنڈز کہاں پر خرچ ہورہا ہے جس کی وضاحت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل جمرودمیں جب سے بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں تو ان کی کارکردگی بلکل صفرہے کیونکہ انہوں نے پہلا اجلاس بھی عوام پر ٹیکس لگاکر ذلیل وخوار کرنے کے لئے منعقد کیا تھا جس کے بعد عوام کے مسائل حل کرنے اور فلاح وبہبود کیلئے کوئی خاص اجلاس منعقد نہیں ہوا ہے۔ عوام قائم مقام چیئرمین تحصیل جمرودسے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل جمرودبلدیاتی کونسل ممبران پر مشتمل سرکاری اجلاس فوری منعقد کریں اورعوام کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی کاموں میں رکارٹ کختم کرنے کرنے کے حوالے سے جامع پالیسی بنائے اورایسے بل پاس کریں کہ جو علاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں مفیدثابت ہوسکے اور صوبائی حکومت پر زور دیں کہ وہ اس حوالے سے فنڈز جاری کرنے اور ان کے اختیارات بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائے۔