ہنگو (مانند نیوز)ضلع ہنگو کے مختلف پولیس اسٹیشنز پر پکڑے گئی 192 کلو منشیات نذر آتش کر دی گئی تفصیلات کے مطابق حسب الحکم ڈسٹرکٹ سیشن جج احتشام الحق اور سینئر سول جج عدنان کی نگرانی میں علاقہ چارباغ گراونڈ میں تمام تھانہ جات کے کل192 کلو منشیات جن 163 کلو گرام چرس 26 کلو گرام آئس اور 3 کلو ہیروئین شامل تھے نذر آتش کردی گئی منشیات ہنگو تھانہ سٹی تھانہ صدر تھانہ دوابہ تھانہ ٹل اور تھانہ بلیامینہ کے حدود میں پکڑے گئی تھی عدالت کی جانب سے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو سزا دینے کے بعد منشیات نذر آتش کر دی گئی۔