بٹگرام(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت انتظامی افسران اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ (PMRU) کے تحت دی گئی ذمہ داریوں پر عملدرآمد اور افسران کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بٹگرام کے مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔ اس دوران عوامی شکایات کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی خدمات کے معیار کو بلند کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں مزید بہتری لائیں۔ انہوں نے عوام کی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے دوران کہا کہ PMRU کے تحت کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے طے شدہ اہداف کے حصول پر مکمل توجہ مرکوز کی جائے اور تمام محکمے باہمی تعاون کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ بٹگرام کے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے