بٹگرام(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ بٹگرام نے ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ کسی بھی کھیلوں کی تقریب یا ایونٹ کے انعقاد کے لیے منتظمین کو پیشگی اجازت (NOC) حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ حالیہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بعض افراد یا منتظمین بغیر اجازت اور حفاظتی انتظامات کے کھیلوں کی تقریبات منعقد کر رہے ہیں، جس سے امن و امان کی صورتحال میں خلل کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر کسی بھی کھیلوں کی سرگرمی کے انعقاد پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام منتظمین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تقریبات کے لیے بروقت این او سی حاصل کریں تاکہ عوام کی سلامتی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔