پشاور(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود نگرانی کر رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے احتجاج کا بھرپور سلسلہ شروع ہوگااور پی ٹی آئی کے عہدیداران و کارکنان سمیت عوام اس میں بھر پور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی وفاقی جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے۔ فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید جعلی راج کماری مریم نواز اور ان کے ابا جنیوا سے واپسی موخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور منتخب اراکین کی گرفتاری جعلی حکومت کی فائنل کال سے خواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔جعلی حکومت کچھ بھی کرے اس کا آخری وقت آپہنچا ہے۔فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا اسی طرح ملک کی عدالتوں میں دائر جعلی مقدمات کا خاتمہ اور عمران خان کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے