کوہستان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کولئی پالس اشتیاق احمد کی کاوشوں سے ضلع میں ریسکیو 1122 کا آغاز ہوچکا ہے، ریسکیو 1122کی خدمات عارضی طور پر شروع کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کنٹرول روم اور کمیونیکیشن سسٹم انسٹال کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اشتیاق احمد نے اس موقع پر سیکرٹری ریلیف، بحالی، اور آبادکاری (RR&SD)یوسف رحیم اور ڈاي?ریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد ایاز خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریلیف نے ضلع انتظامیہ کی کوششوں کو عملی جامہ پہناکر سروس کا اغاز کیا۔ اس موقع پر آسسٹنٹ ڈاي?ریکٹر کمیونیکیشن ریسکیو1122 نیاز علی،لوئرر کوہستان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کولئی پالس، اشتیاق احمد نے ریسکیو 1122کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت چوکس ہے۔ ریسکیو خدمات ضلع کے لئے ناگزیر تھے جس کے لئے تہہ دل سے کوششیں کی جو رنگ لے ائی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122عوامی خدمت کا ایک اہم ادارہ ہے جو دن رات کوہستان کے عوام کی مدد کے لیے مصروف عمل رہیگا۔ انہوں نے ریسکیو کی خدمات کو بے لوث قرار دیتے ہوي?ے مزید کہا کہ یہ ادارہ لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نہایت مو?ثر کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی نے ڈپٹی کمشنر کے اعتماد پر خُوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ریسکیو 1122کا عملہ ہر وقت ایمرجنسی کی صورتحال میں چوکس اور تیار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکار ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور کولء پالس کوہستان کے عوام کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ہر قسم ریسکیو سروسز فراہم کرتے رہیں گے۔