ہنگو(مانند نیوز)ہنگو پولیس نے بڑی کاروائی کے دوران انتہائی مطلوب کالعدم تحریک طلبان کیتین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا،دہشت گرد ہائی پروفائل ٹارگٹ کے لیے ہنگو میں موجود تھے٫ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،گرفتار دہشت گرد 20 سال سے سیکورٹی اداروں کو متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں مطلوب تھے،ڈی پی او محمد خالد خان۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان نے سی ٹی ڈی ایس پی سعادت خان،ڈی ایس پی سٹی امجد حسین ٫ ڈی ایس پی گوہر خان اور ایس ایچ او فیاض خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی آپریشن کے ذریعے تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان سے ہینڈ گرنیڈ کلاشنکوف سمیت اسلحہ اور موبائل برآمد کیے ہیں اور یہ دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ اور سیکورٹی داروں کو دہشت گردی کے 11 مقدمات میں مطلوب تھے۔ڈی پی او کے مطابق بتھہ خوری،دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب دہشت گردوں پر محکمہ داخلہ نے بیس بیس لاکھ انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔اور گرفتار دہشت گرد حفظ سعید گروپ کے سرکردہ کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد خالد خان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کوہاٹ کے حوالے کیا جا رہا ہے جہان ان سے مزید تحقیقات کی جائیں گئیں۔ڈی پی او خالد خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں صابرین،عابدعرف سیف اللہ،اور حضرت بلال شامل ہیں۔اس موقعہ پر گرفتار دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے