پشاور (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق شوری علماء الحدیث خیبرپختونخوا کے ذمہ داران نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جن میں سرپرست اعلی شوری اہلحدیث ضلع خیبر حاجی شاہ ولی آفریدی،صوبائی ترجمان مولانا لیاقت عمر،جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ مخبت،ممبر شوری مولانا عبدالبصیر رستمی،قاری شعیب کے علاوہ ضلع خیبر کے ذمہ داران ترجمان نصراللہ سلفی،سرپرست شوری لنڈی کوتل حاجی مراد علی شینواری،ڈاکٹر منہاج الدین،مولانا سیف اللہ،خیر عزیز اور عبدالعزیز نے شرکت کی۔سرپرست اعلی شوری اہلحدیث ضلع خیبر حاجی شاہ ولی آفریدی اور صوبائی ترجمان مولانا لیاقت عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا بشمول ضلع خیبر کے عوام اور یوتھ کو خصوصی دعوت دیتے ہیں کہ وہ پشاور میں شوری علماء اہلحدیث خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور چمکنی جامعہ امام بخاری میں دو روزہ حجیت حدیث اور ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرے کیونکہ آج کل فتنوں کا دورہ ہے۔ مختلف لوگ جن میں علماء شامل ہیں وہ احادیث سے انکاری ہے جبکہ ختم نبوت پر بھی حملے جاری ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے عوام اور خاص کر یوتھ کی اصلاح کرے اور انکو صحیح اور غلط کی تمیز سکھا سکے۔شوری اہلحدیث کے ذمہ داران نے ضلع خیبر اور خاص کر جمرود کے عوام دعوت دی کہ وہ اس دو روزہ حجیت حدیث اور ختم نبوت کانفرنس میں ضرور شرکت کرے۔شوری علماء اہلحدیث خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام دو روزہ سالانہ اجتماع کا انعقاد بموضوع حجیت حدیث و ختم نبوت کا اہتمام کیا گیا ہے جسکا کا مقصد موجودہ حالات کے پیش نظر عقیدہ ختم نبوت اور حجیت حدیث کے حوالے سے علمی و فکری راہنمائی فراہم کرنا ہے۔اس اجتماع میں علماء کرام قرآن و سنت کے دلائل کے ساتھ منہج السلف سے شرکاء کو مستفید کرائے گے۔شوری علماء اہلحدیث کے ذمہ داران نے کہاکہ اس محفل میں تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، خود بھی آئے اور ساتھیوں کو بھی ساتھ لائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے