پبی (مانند نیوز)تھانہ اضاخیل پولیس کی ہوائی فائرنگ کرنے والو کے خلاف کامیاب کاروائی۔دوملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،اسلحہ،ایمونیشن برآمد،مقدمہ درج،پابند سلاسل کئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی واضح احکامات کی روشنی میں بسمہ اللہ جان ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کی سربراہی میں فیصل خان PASI انچارج چوکی عجب باغ نے گاوں اضاخیل پایان میں محلہ لوہاراں میں ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزمان ساجد ولد گل بھادر، سمیع اللہ ولد عنایت اللہ کو شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02پستول اور کارتوس برآمد کرکے قبضہ پولیس کیے گئے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردئیے گئے۔بسمہ اللہ جان ایس ایچ او اضاخیل کا عوام کے نام پیغام کہ ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔ہوائی فائرنگ کرنے والو کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی