خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمن کی زیر صدرات لیوی پوسٹ پل چوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انتظامیہ کے افسران،ضلعی محکموں کے حکام کے علاوہ عمائدین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،عمائدین علاقہ نے لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل امن وامان،منشیات فروشی،آراضی کے تنازعات،تعلیمی اداروں،صحت،واپڈا،پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی،غیر قانونی اڈوں،ٹریفک اہلکاروں کی کمی،الہ ڈھنڈ ہسپتال کے لیے ایمبولینس کی فراہمی، تجاوزات اور صفائی ستھرائی سے متعلق تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل کوفوری طور پر حل کرنے کے لیے ہرممکن عملی اقدامات اُٹھائینگے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جان ومال عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کھلی کچہری میں ہونے والے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد ہوگااور ڈیڈ لائن میں عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔علاقے کے مشران نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کی ضرور ت پر زور دیا