بٹگرام(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ریونیو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ)، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر آلائی، اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ریونیو معاملات سمیت جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ زیر غور موضوعات میں بی ایچ یوز اور سکول عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی موجودگی و فراہمی، صفائی مہم، مضر صحت خوراک کی روک تھام، تجاوزات کا خاتمہ، اور بازاروں کی چیکنگ شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بازاروں کی روزانہ چیکنگ کریں، قیمتوں کو کنٹرول میں رکھیں، سرکاری اراضی اور نالوں سے تجاوزات کو فوری طور پر ختم کریں، اور سکولوں و ہسپتالوں کی مستقل نگرانی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے افسران کو عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ایک مقدس فریضہ ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومتی پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے