اپر کوہستان(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان نے آج مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے دفاتر کی کارکردگی، عملے کی حاضری، اور عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں کی بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عوامی سہولت کے لیے دفاتر میں موجود سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر طارق علی خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ ان دوروں کا مقصد عوامی مسائل کا بروقت ازالہ، ترقیاتی کاموں میں شفافیت، اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔