مانسہرہ (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ نے ضلع مانسہرہ کے دورہ کے موقع پر لساں نواب کے مقام پر شروع ہونے والے گریڈ سٹیشن کے چائینی کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چائینز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کو پراجیکٹ کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر سیکیوریٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ و دیگر پولیس افسران سمیت پراجیکٹ ٹیم کو ہدایت دیں کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزیدمستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کر سکے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران س بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاور پراجیکٹس پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خاص اہمیت کے حامل ہے،پاکستان کی ترقی میں چین کا کردار قابل ستائش اور قابل قدر ہے۔ پاکستان میں مقیم چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر چائینز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ مانسہرہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے