پشاور(مانند نیوز)اتمان خیل قومی اتحاد کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد الیاس خان ماندل مرحوم جو قبیلے کے سر پرست اعلیٰ ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر فصیح الدین اشرف کے بڑے بھائی اور اسٹنٹ کمشنر ایمل خان کے والد تھے کی پہلی برسی خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں سمیت مختلف اضلاع میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اتمان خیل قبائل کی ضلعی اور صوبائی و مرکزی تنظیموں نے جگہ جگہ تعزیتی اجتماعات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ مرحوم نے ضم شدہ اضلاع سمیت اندرون و بیرون ملک اتمان خیل قبائل میں بیداری،شعور اور آپس میں اتحاد و اتفاق کیلئے سال ہا سال انتھک محنت کی تھی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات رحمان اللہ، مرکزی صدر ملک بہادر شاہ (با جوڑ) سمیت مختلف قبائلی راہنماؤں گل پورحاجی، ملک صاف خان مومند(امبار)،ملک فیض محمد، ملک محمدگل، ملک فراز خان ایڈوکیٹ (پڑانگ غار)، شیر محمد خان (تلاش)، پرنسپل جان محمد خان (تیمر گرہ)، نظیف خان لالا، پروفیسر محمد طوفان، مکمل شاہ، نادر خان، ابراہیم راجہ (چارسدہ)، حاجی محمد شاہ، فیاض خان، ندیم خان (پشاور)، خورشید خان اپر دیر، ماسٹر خان زمان، ڈاکٹر فضل غنی، جہانگیر خان (سوات)،حاجی ملک ملوک خان (اورکزئی)، پروفیسر فخر الاسلام، ڈی ایس پی ظہراب گل اور پروفیسر شیر عالم خان (ملاکنڈ) نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مختلف اجتماعات سے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم کی اتمان خیل قوم کیلئے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی علاقے کیلئے بیش بہا خدمات و حیات پر عنقریب کتاب مرتب کرنے کا بھی اعلان کیا۔