اورکزئی (مانند نیوز)معاشرے کی اصلاح اور امن و امان برقرار رکھنے میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔اورکزئی کے صحافیوں نے اس سلسلے میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس دن رات عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد عرفان الدین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے اورکزئی میڈیا آفس آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی کے مسائل کے حل کیلئے شبانہ روز کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اورکزئی کے مختلف قبیلوں کے مشران اور عوام میں موجب تقسیم کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں بھی منعقد کی جارہی ہیں۔اورکزئی عوام کے مسائل زیادہ ہے لیکن ہماری بھر پور کوشش ہے کہ عوام کے اہم مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔پولیس اور فورسز کے جوان الرٹ ہیں دیگر علاقوں کے نسبت اورکزئی کافی پرامن ضلع ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اورکزئی کے صحافیوں نے ہمیشہ کم وسائل کے باوجود انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ، پولیس اور صحافیوں کا چھولی دامن کا ساتھ ہے انشاء اللہ علاقے کی ترقی کیلئے ہم سب مل کر کام کریں گے۔