شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے تعلق رکھنے والے نامور پولیس افسرفضل الٰہی کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، فضل الٰہی کو گزشتہ روز سب ڈویژنل پولیس افیسر ہیڈ کوارٹر شانگلہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ پیر کے روزریجنل پولیس افیسرملاکنڈ ڈویژن عرفان اللہ خان نے انہیں ڈی ایس پی رینک کے بیچ لگائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حمید الرحمن،ایس پی ٹریفک سوات حبیب اللہ خان اور سب ڈویژن پولیس افیسر جان زیب خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ فضل الٰہی کا تعلق شانگلہ کے بالائی علاقے اولندر سے ہے اور اس کے والد شانگلہ پولیس پر ہونے والی پہلے دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔ فضل الٰہی تھانہ الپوری،بشام، پورن،چکیسر سمیت کہی تھانوں میں بطورے ایس ایچ او اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور وہ شانگلہ پولیس کے قابل افیسران میں شمار ہوتے ہیں شانگلہ کے مختلف سیاسی سماجی اور دیگر حلقوں کی جانب سیفضل الٰہی کو بطور سب ڈویژنل پولیس افیسر ہیڈ کوارٹر شانگلہ الپوری تعیناتی پر خیر مقدم کیا گیا ہے اور یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ فضل الٰہی اپنے ماضی کی خدمات کی طرح پولیس میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور عوام کے حقوق کا بھی خیال رکھیں گے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے