شانگلہ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے زیراہتمام شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے سانحہ کرم پارہ چنار، پختونخوا ہ میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،پریس کلب سے مین چوک تک آمن کے حق میں ریلی نکالی گئی۔یوم سیاہ منایاگیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر آمن کے حق اور دہشتگردی کے خلاف نعریں لگائیں۔مظاہرے کی قیادت اے این پی کے صوبائی رہنما متوکل خان ایڈوکیٹ کر رہے تھے جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں محمد نعیم خان ایڈوکیٹ، حق نواز خان ایڈوکیٹ، سلطان روم خان ایڈوکیٹ،انورعلی غوربندی،پی ایس ایف،ملگری وکیلان اور تنظیم کے دیگر عہدداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور واقعے کے شدیدالفاظ میں مزمت کی شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے سانحہ کرم پارہ چنار، پختونخوا ہ میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متوکل خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اے این پی پختونخوا میں آمن کی بحالی اور دہشتگردی کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت پختونخوا میں امن کی بحالی میں مکمل طور پر ناکا ہوچکے ہیں اور دونوں امن کی بحالی کی بجائے اپنی اپنی حکومتیں بچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سانحہ کرم کی مذمت کرتے پختونخوا میں امن بحال کرنے پر زور دیا۔دیگر نے کہا کہ یہ واقعہ صوبے میں امن و آمان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا منہ بولتا ثبوت ہے جب کہ وزیراعلی کابینہ کے دیگر ارکان صوبائی معاملات کے بجائے سیاسی آنا پرستی میں مصروف ہے اس وقت ان لوگوں کو پانا چنار میں ہونا چاہیے تھا جہاں انسانیت سوز ہلاکتیں جاری ہیں انہوں نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لوگ مر رہے ہیں جب کہ اس صوبے پر گزشتہ 14 سالوں سے قابض ٹولے کو صوبے میں بگڑتی ہوئی امن ومان کی صورتحال سے کوئی غرض نہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے نعرے لگائے پختون خواہ کو امن دو پختونوں کو تحفظ دو کے نعرے لگا دیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے