پبی (مانند نیوز)شہید منظور حسین سب انسپکٹر کے فرزند ارجمند آفتاب حسین PASI کی شادی خانہ ابادی کی تقریب بخیر و عافیت سرانجام پائی تقریب میں قیصر خان ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز،جہانگیر خان ASI انچارج شہداء ڈیسک نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کی طرف سے مبارک دی اور یہ پیغام کہ شہداء کی فیملی پولیس کی فیملی ہے ان کی خوشی صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس کی خوشی ہے۔شہداء ہمارا فخر ہیں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز نے پھولوں کے ہار پہنائے،تحائف پیش کئے اور شادی کی خوشی میں نقد رقم کی صورت میں مبارک دی۔