وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے ڈوگ گاؤں میں امن و امان کی صورت حال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی، جہاں کریکوٹ روڈ پر مقامی امن کمیٹی کے رکن کمانڈر سیف الرحمان وزیر کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کے دوران کمانڈر سیف الرحمان معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ دھماکہ جنوبی وزیرستان لوئر میں حالیہ مہینوں کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا تسلسل ہے۔ واضح رہے کہ 17 نومبر کو برمل تحصیل کے اعظم ورسک علاقے میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک عالم دین جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ علاقے عمائدین کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں امن کمیٹی کے اراکین، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتی حمایت یافتہ قبائلی رہنماؤں پر حملوں میں اضافہ علاقے میں جاری تنازعات کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان واقعات نے نہ صرف مقامی باشندوں کے تحفظ کے خدشات میں اضافہ کیا ہے بلکہ امن کی بحالی کے عمل کو بھی پیچیدہ بنا دیا ہے۔ حکام نے ان واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے