ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس حامد الرحمن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اظہر ظہور نے جمعہ کے روز بیسک ہیلتھ یونٹ خار ملاکنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنور شیر مہمند اور جملہ سرکاری محکوں کے افسران کے علاوہ منتخب نمائندوں اور عام لوگوں کی نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام نے کھل کر اپنے مسائل پیش کئے جن میں سے زیادہ ترمسائل امن اومان،منشیات فروشی،واپڈا،پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی،ندی نالوں کی صفائی،نانبائیوں کا کم وزن روٹی کی فروخت،قصائیوں کا کم وزن اور مہنگا گوشت فروخت کرنے،سوئی گیس اور گاڑیوں کے کالے شیشوں سے متعلق تھیں۔ درپیش معمولی نوعیت کے زیادہ ترمسائل کو موقع پر حل کر دیے گئے جبکہ کئی مسائل حل کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واپڈا سے متعلق مسائل پر تفصیل سے لوگوں کو آگاہ کیا اور موقع پر متعلقہ خطرناک بجلی پول کا معائنہ کرنے اور واپڈا حکام کو ہنگامی بنیاد پر اس کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر کھلی کچہری میں لوگوں کو درپیش مسائل و تکالیف کو من وعن حل کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر اندر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن وامان قائم رکھنے اور ہر قسم کی ڈرگز کی لعنت کو ختم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے