کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے اور داؤدشاہ آفریدی ایم پی اے کے ہمراہ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے شہید ورکر محمد الیاس کی قبر پر حاضری دی اور شہید کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ آفتاب عالم، شفیع جان اور داؤد آفریدی شہید الیاس اورکزئی کی رہائشگاہ پر بھی گئے اور ان کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین سے ملے اور ان کے ساتھ شہید الیاس اورکزئی کی انسانیت سوز اور المناک موت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی وفات پر تعزیت کی۔انہوں نے شہید کے ورثاء کو پارٹی اور حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید الیاس اورکزئی کی درجات بلند کرے، اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی مشکلات آسان فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید الیاس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے