سوات (مانند نیوز) سوات میں ٹریڈ شو کے حوالے سےTDAP،SBMA اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پانڑ کے ذمہ داروں کے مابین اہم بیٹھک ہوئی، ٹریڈ شو میں تمام کاروباری افراد کو یکساں مواقع دینے کا فیصلہ ہوا، 28,29 دسمبر کو مینگورہ بائی پاس میں منعقدہ ٹریڈ شو کی کامیابی کیلئے ذمہ داروں کو ٹاسک سونپ دیا گیا، ٹریڈ شو میں علاقائی اور ملکی سطح پر کاروباری افراد اور ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی مینگورہ سوات میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر، زاہد احمد TDAP، شفیق نواز، سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے صدر نسیم الرحمان، محمد یعقوب خان، فرمان اللہ اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی مینگورہ سوات کے پرنسپل انجینئر امیر زیب، ایسوسی ایٹ پروفیسر لطیف الرحمان کے علاوہ علی شیر میاں، حضرت علی، فضل ودود اور دیگر شریک ہوئے اس موقع پر صدر نسیم الرحمان نے کہا کہ ٹریڈ شو میں مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اپنی بھر پور نمائندگی کرے گی اور ٹریڈ شو کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی انجینئر امیر زیب نے بتایا کہ ٹریڈ شو میں کالج کے طلباء بھی اپنے سٹالز لگائیں گے تاکہ طلباء کی بھی حوصلہ افزائی ہو سکے اور اُن کے ہاتھوں کے بنائے گئے انونشنز اُجاگر ہو سکے اجلاس سے خطاب میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے کہاکہ ٹریڈ شو TDAP اور سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے 28 اور 29 دسمبر کو نکریزے شادی ہال بائی پاس میں منعقدہ ٹریڈ شو میں تمام کاروباری افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس میں حصہ لے اس کیلئے ہم نے فارم تمام ایسوسی ایشنز کے ساتھ شیئر کیا ہے جبکہ سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، ٹریڈ شو میں سوات کے مشہور مصنوعات جم سٹونز، جیولری، فرنیچرز، ماربلز، منرلز،ڈرائی فروٹس اور انڈسٹریز شامل ہونگے، ٹریڈ شو میں حکومتی اہم عہدیداروں کو بھی اس میں مدعو کیا گیا ہے۔