جمرود(مانند نیوز)عثمان غنی سپیشل پرسنز ویلفیئرفاوٗنڈیشن کے زیراہتمام 3دسمبر عالمی یوم معذوران کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں خوراکی سامان تقسیم۔ضلع خیبرتحصیل جمرودمیں عثمان غنی سپیشل پرسنز ویلفیئرفاوٗنڈیشن کے زیراہتمام 3دسمبر کو عالمی یوم معذوران کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی این سی ٹو، ٹاوٗن ٹو جمرودکے چیئرمین شاہدخان، یوتھ کونسلر ایوب خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر متعلقہ فاوٗنڈیشن کے سربراہ عثمان غنی نے کہا کہ ہر سال تین دسمبر خصوصی افراد کے عالمی دن منانے کا مقصد خصوصی افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کی بحالی کے لے عملی اقدامات کی تحریک چلانا اور انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنانا ہے اور اس لئے ہم نے بھی ان دن ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا اور اس میں تقریباً 13مرد وخواتین میں خوراکی سامان تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے اعلی حکام سے خصوصی افراد کے لئے سکیل سنٹر بنانے کی اپیل کی ہے کہ جس میں مختلف ہنرز سیکھائے جاتے ہو تاکہ خصوصی افراد ان سے استفادہ کر سکے۔مہمان خصوصی شاہدخان نے کہا کہ عالمی دن کا مقصدہی یہی ہے کہ معاشرے کے پشماندہ اور نظرانداز کرنے والے افراد کو ساتھ تعاون کیا جائے ور ہم ا یسے پروگرامز منعقدکرنے اورعلاقے کے معذور افراد کی حواصلہ افزائی کرنے کے لئے ان میں خوراکی سامان تقسیم کرنے پر عثمان غنی سپیشل پرسنزویلفیئرفاوٗنڈیشن اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے مخیرحضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو درپش مسائل کے حل کرنے کے لئے ہرپلیٹ فارم پر آواز اُٹھائے گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے