اورکزئی (مانند نیوز)ضلع اورکزئی میں ہفتہ انسداد بدعنوانی کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کے احکامات کی روشنی میں ضلع اورکزئی میں ہفتہ انسداد بدعنوانی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں سرکاری سطح پر تقریبات کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں میں بھی تقریبات منعقد کئے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز سکولوں کے طلباء کے مابین بدعنوانی کے موضوع پر مضامین نویسی کے مقابلے منعقد کرانے سمیت بدعنوانی اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں قرآن و احادیث کی روشنی میں مارننگ اسمبلی سیشنز میں خصوصی طور پر آگاہی شعور اجاگر کیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگراموں کا مقصد بچوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈالنی ہے کہ بدعنوانی ایک قابل نفرت فعل اور ناسور ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں سب بڑی رکاوٹ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے