اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراقی وزیرِ اعظم، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی ہیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورۂ عراق میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔فیلڈ یونٹس دفاع وطن کیلئے جدید ترین ہتھیاروں کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں: جنرل ساحر شمشاد مرزااس موقع پر عراقی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے