اسلام آباد (مانند نیوز)پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے 1965ء اور 1971ء کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988ء سے 1991ء تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایڈمرل یسطور الحق کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔علاوہ ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدرِ مملکت نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے