ہنگو(مانند نیوز) نوجوان نسل کی کردار سازی کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا فروغ لازم ہے صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند اور توانا دماغ کا زریعہ بنتی ہیں تعلیمی ادروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیے۔ ہنگو پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء و طالبات نے ہمیشہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منویا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہنگو پبلک سکول اینڈ کالج بورڈ آف گورننس کے چئیرمین ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP نے ہنگو پبلک سکول اینڈ کالج میں سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ہا شم خان، وئس پرنسپل یوسف حسین،شبیر خان ایڈووکیٹ و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP نے سپورٹس فسٹیول میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے ہم نوجوان نسل میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتے ہیں اور انہیں دنیا کی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے بھر پور طریقے سے تیار کرتا ہے۔ کھیل ہمیں مثبت سوچ، مقابلے کا جذبہ اور ہار جیت کو با وقار انداز میں تسلیم کرنے کے ضرف سے نوازتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو پبلک سکول اینڈ کالج کی تاریخ بے شمار کامیابیوں سے عبارت ہیں یہاں کے طلباء و طالبات نے تعلیمی شعبے میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں اور اب وہ مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے ادارے کے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ تعلیم کا شعبہ ہو یا کھیل کا مسلسل محنت ہی ان کی کامیابی کا واحد زریعہ ہیں۔اور ہنگو پبلک سکول اینڈ کالج کو ہر لحاظ سے ایک مثالی درس گاہ قرار دیے دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے