ہنگو (مانند نیوز) ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP کا پولیس جوانوں کی انکوائریوں کے سلسلے میں اردلی روم کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP نے حسب معمول اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد کیا، جس ميں پوليس افسران و اہلکاران کو باری باری طالب کرلئے کئے۔اس دوران ڈی پی او ہنگو نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی برتنے والے اور بہتر کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاران کے ساتھ سزا و جزا کا عمل قانونی تقاضوں کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کیاحکامات جاری کئے۔ ضلعی پولیس سربراہ محمد خالد خان PSP نے کہا کہ ہمارے پولیس اہلکار ہمارے محکمے کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ ہمارے لئے انتہائی اہم ہے کہ انہیں اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے ضروری وسائل اور مدد فراہم کریں۔ پولیس اہلکاروں کی ضروریات اور چیلنجوں کو اہم سمجھ کر ان کو درپیش کسی بھی مسائل کو حل کرنے کے لییمناسب اقدامات اٹھائیں جائینگے۔