پشاور (مانند نیوز)خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد عمر نے حرام مغز اور نچلے دھڑ کی چوٹ کی جامع جسمانی و نفسیاتی بحالی سے متعلق پیراپلیجک سنٹر پشاور اور اس کے روح رواں ڈاکٹر سید محمد الیاس کے جاندار کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے موقع پر ایسے اداروں کی ناقابل فراموش خدمات زیادہ نمایاں ہو جاتی ہیں جو پورے ملک میں اپنی مثال آپ ہیں بصورت دیگر وہ گھروں میں زخم بستر کے مریض بن کر سسکتے رہ جاتے ہیں وہ افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے موقع پر پیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیراہتمام خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمانان اعزاز خطاب کر رہے تھے یہ عالمی دن پورے ملک کی طرح پورے خیبر پختونخوا میں جوش و خروش سے منایا گیا پیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیراہتمام اس اہم تقریب میں تعلیمی و طبی اداروں اور جامعات کے سربراہان، مدرسین اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ادارے کے سبزہ زار میں مختلف تعلیمی و طبی اداروں کی خدمات پر مبنی کاؤنٹرز کے علاؤہ کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے پیراپلیجک سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے اس عالمی دن کی اہمیت اور حرام مغز کی چوٹ والے معذور افراد، کلب فٹ اور آٹزم سپیکٹرم کے شکار بچوں کے علاج و بحالی کے علاؤہ کسٹمائزڈ وہیل چیئرز کی تیاری سے متعلق سنٹر کی خدمات جبکہ ڈائریکٹر نوجوان احساس پروگرام روح اللہ مشوانی نے نوجوانوں بالخصوص افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبود اور معاشی خودکفالت کیلئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی برطانیہ میں مقیم مخیر پاکستانی ڈاکٹر و بیگم اعجاز حسین نے پیراپلیجک سنٹر کی فلاحی سرگرمیوں کیلئے تین لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا تقریب میں افراد باہم معذوری کی شرکت پر مبنی رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئے جن میں دلچسپ خاکے، مشاعرہ اور انڈور کھیل شامل تھے اس موقع پر کامیاب افراد باہم معذوری اور شعراء و کھلاڑیوں کو ایوارڈ بھی دئیے گئے کامیاب افراد باہم معذوری میں پشاور سے محمد ذیشان خان، محمد وصال، سمیرا مظفر، انجینئر ثناء اللہ، وحید اللہ جان، احسان اللہ، اختیار گل، تاج مینہ، زاور نور ضیاء، صوابی سے عبدالرشید، بنوں سے انجینئر عرفان اللہ، سمیع اللہ خان، ثناء اللہ خان، خیبر سے مہناز آفریدی، مردان سے سید خان، دیر اپر سے اکبر زادہ، دیر لوئیر سے انجینئر محمد عمران، عبد الرازق، کرک سے محمد علی خٹک، سوات سے منیب سلام، عمر خان عمر، ملاکنڈ سے بشیر ننگیال، ابرار احمد، نوشہرو سے صفت باور، باجوڑ سے ظفر خان ظفر اور مردان سے محمد عادل عادل شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے