پشاور( مانند نیوز)پشتو انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل نوری خان نے کہا کہ میں ان دنوں کئی پراجیکٹس میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ ابھی منزل بہت دور ہے جس کو پانے کی خاطر مزید محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا ”زڑہ لیونئی دے“میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ایک سوال کے جواب میں نوری خان نے کہا ہے کہ محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ لوگوں کے زندہ رہتے ہیں، مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کہاں سے وقت نکال لیتے ہیں، ہمارے معاشرے میں صبر و تحمل نا پید ہوتا جارہا ہے جو خطرناک رجحان ہے۔