اورکزئی (مانند نیوز)اورکزئی فارسٹ اور کوہاٹ پٹرولنگ سکواڈ کی مشترکہ کاروائی اورکزئی سمانہ سے ہنگو غیر قانونی طور پر لکڑیاں سمگلنگ کرنے سمگلروں کو گرفتار کرکے 2 پک اپ ایک ٹریکٹر گاڑی تحویل میں لے لی گئیں کسی کو بھی غیر قانونی سمگلنگ کی اجازت نہیں ہے غیر قانونی لکڑیاں سمگل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اخیالات کا اظہار ایس ڈی ایف او علی ہلال نے فارسٹ گارڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی سے دوسرے اضلاع لکڑیوں کی سمگلنگ پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے جلانے کے لکڑی کیلئے سپیشل پرمٹ پر بھی ضرورت کے بغیر پابندی ہے ڈپٹی کمشنر اورکزئی عرفان الدین اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر جان عالم کے خصوصی ہدایات پر سمگلروں کے خلاف دن رات کاروائیاں جاری ہیں جس کے تحت گزشتہ ماہ درجنوں گاڑیاں سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑکر لاکھوں روپے جرمانے عائد کئے ہیں علی ہلال کا کہنا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اورکزئی کی خوبصورتی اور سیاحت جنگلات پر منحصر ہے جب جنگلات ختم ہو جائیں گے تو اورکزئی کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جائیگی ہم سب نے ملکر لکڑیوں کی سمگلنگ کوہر حال میں روکنا ہے۔