کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے کہا ہے کہ صحافت کوئی معمولی کام نہیں بلکہ ایک عظیم مقصد اور جدوجہد کا نام ہے۔صحافت معاشرے کیلئے آنکھ اور کان کا کام کرتی ہے۔انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ حق، سچ اور صداقت کے ساتھ کھڑے رہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ اس عظیم مشن میں بھرپور ساتھ دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کلب کوہاٹ کے صحافیوں اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کو ضلعی انتظامیہ کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو درپیش مسائل و مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا اوران کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” ا کے تحت اب تک ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی 11 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جن میں کل 244 شکایات درج ہوئیں۔ان میں سے 223 حل کر دی گئیں جبکہ 21 زیرالتوء ہیں۔اسی طرح مختلف شعبوں میں 79 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ جاری شجرکاری مہم کے دوران 39 ہزار پودے لگائے گئے۔عبدالاکرم نے کہا کہ آؤٹ آف سکول چلڈرن کیلئے پولیو کی طرز پر مائیکرو پلان ترتیب دیا گیا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ اب ہر آؤٹ آف سکول بچے کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔علاوہ ازیں قرآن پاک کے اوراق کو محفوظ کرنے کیلئے گرین باکسز کی تنصیب پربھی کام جاری ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ ”عوامی ایجنڈا” کے تحت کی گئی کارروائیوں اور کامیابیوں کو بھی تفصیلاً اجاگر کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پورے کوہاٹ ریجن بالخصوص ضلع کرم کے حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں کوہاٹ کے صحافیوں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی صحافیوں نے ہمیشہ اشتعال انگیزی سے گریز کیاہے اور مثبت صحافت کو فروغ دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر بعض غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ آئندہ ایسی خبروں اور افواہوں پر ذمہ داران کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج ہو گا۔انہوں نے اس موقع پر پریس کلب میں میڈیا کیلئے سیمینار کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے