لوئر چترال (مانند نیوز)ضلع لوئر چترال میں ہفتہ انسداد بدعنوانی کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی زیرنگرانی ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے چترال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد افتاب منیر کی سربراہی میں اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انتظامی سٹاف، لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں اورسول سوسائٹی کیافراد نے شرکت کی۔ آگاہی واک میں انسداد بدعنوانی کے متعلق بینرز پر پیغامات درج تھے۔ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی زیرنگرانی آگاہی و شعور اجاگر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں، مدارس، کالجوں اور دیگرمتعلقہ تمام سرکاری محکموں میں سیمینارز، لیکچرز، آگاہی واک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری شدہ اعلامیے کی روشنی میں عوام میں آگاہی و شعور کے حوالے سے 02 دسمبر تا 09 دسمبر 2024 کو ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی /رشوت ستانی منایا جارہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے