ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے اینٹی کرپشن ہفتے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو نہ صرف معاشرتی ترقی کو متاثر کرتا ہے بلکہ عوامی وسائل کے ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے۔ ہمیں اس کے خاتمے کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 2 سے 9 دسمبر 2024 تک منایا جانے والا اینٹی کرپشن ہفتہ ایک مثبت قدم ہے جس کا مقصد کرپشن کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ اس دوران منعقد ہونے والی سرگرمیوں، سیمینارز، ریلیوں اور آگاہی مہمات کے ذریعے عوام کو اس پیغام سے روشناس کرایا جائے گا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور کسی بھی بدعنوانی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ انہوں نے سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں پر عمل کریں اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایبٹ آباد میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک ایسا نظام تشکیل دیا جائے گا جو کرپشن سے پاک اور عوامی اعتماد کا مظہر ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے