ہری پور (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی جانب سے آج ٹائپ ڈی ہسپتال سرائے نعمت خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہری پور اور تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کو تفصیل سے سنا اور موقع پر متعلقہ افسران کو ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور اپنی شکایات کے بروقت حل کی امید ظاہر کی۔ضلعی انتظامیہ ہری پور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھنے کے عزم پر کاربند ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے