ہنگو(مانند نیوز)کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی بھی احتجاج نہیں ہوگا۔گرینڈ جرگہ اور کوہاٹ ڈویژن امن کمیٹی کا مشترکہ فیصلہ کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان، ڈپٹی کمشنر اورکزئی عرفان الدین اورکزئی، ڈی پی اوہنگو محمد خالد خان اور ڈی پی او اورکزئی نزیر خان کے ہمراہ ضلع ہنگو میں گرینڈ جرگہ کے ممبران اور کوہاٹ ڈویژن امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ تفصیلی مشاورتی اجلاس منقعدکی جس میں متفقہ طور کئی اہم فیصلے کئے گئے جن کا مقصد پور ے ریجن میں امن و امان کا قیام یقینی بناناہے۔مشترکہ اجلاس میں ٹل ٹو کوہاٹ روڈ پر آئندہ کوئی بھی احتجاج نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ ہوا اورخلاف ورزی کرنے کی صورت میں پولیس قانون شکنوں کے خلاف بھرپورکارروائی کرے گی۔ اسی طرح کرّم کے مسئلے پر ہنگو، کوہاٹ اور اورکزئی میں کسی قسم کے جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں ہو گی۔ کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ وہ گرینڈ جرگہ کرّم کے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں یقین کی جاسکتی ہے کہ آئندہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ کمشنر کوہاٹ نے مزید کہاکہ کرّم کے دونوں فریق اور گرینڈ جرگہ عنقریب کوہاٹ میں معقول کی جنگ بندی پر معاہدہ کریں گے اور افہام و تفہیم سے مسئلہ کا مستقل حل نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فریق بدامنی نہیں چاہتی لیکن بعض غیر ریاستی عناصر ان میں غلط فہمیاں پیدا کرکے اپنی مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں۔اب عوام میں ان کے منفی عزائم کے بارے میں شعور آ چکاہے اور وہ ان کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے۔ واضح رہے کہ آج کے جرگے کے انعقاد کے انتظامات ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہنگو نے کئے تھے۔