پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں معیار و مقدار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ ممکنہ طغیانی خطرات و نقصانات سے بچنے کیلئے محکمہ آبپاشی عملی اقدامات اٹھا رہاہے. ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ خان نے گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک کی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت، حرفت و فنی تعلیم عبدلکریم طور ڈھیر، حاجی رنگیز خان، رہنما پاکستان تحریک انصاف و ممبران قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے علاوہ سیکرٹری ایرگیش، چیف انجینئر ساوتھ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبہ، فلڈ پروٹیکشن اسسٹنس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری دیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک صوبائی وزرا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنی آراء و تجاویز کے بارے میں صوبائی وزیر آبپاشی اور انتطامی افسران کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے درکار اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب اللہ خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کی خدمات اور ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی خیبرپختونخوا جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ عوام کے لئے جلد اور زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا ہوسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے