اسلام آباد(مانند نیوز)بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے 2 مطالبات رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کے نیچے جے آئی ٹی بنائی جائے جو 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کے لیے اسٹیبلشمنٹ آفر دیتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی ان سے مذاکرات کرے گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پچھلے 2 ڈھائی سال سے پاکستان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، لوگوں کو ڈرایا، گھروں کو توڑا جا رہا ہے، خواتین کے ساتھ وہ کیا گیا جو پہلے نہیں ہوا، لوگ بھیڑ بکریاں بننے سے انکار کریں گے تو ظلم کا نظام ختم ہو جائے گا۔

میں بھاگنے والی عورت نہیں: بشریٰ بی بی

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو اسنائپر سے لوگوں کو شہید کیا گیا، جناح ایونیو پر جو آپریشن ہوا اس میں 150 لوگ لاپتہ ہیں، میرا اعتراض ہے کہ صرف 12 لوگ شہید نہیں ہوئے، بہت سے لوگ لاپتہ ہیں، جیلوں میں ہیں، ان کے والدین پوچھ رہے ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ مجھے اس پر غصہ ہے کہ کئی لوگ لاپتہ ہیں، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، پہلے آپ نے جمہوریت کو ختم کیا، جمہوریت قومی اسمبلی، عدلیہ اور میڈیا پر کھڑی ہے، ان تینوں چیزوں کو زمین بوس کر دیا گیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ اس نظام میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور نہ ہی تحفظ ہو گا، آگے کے دن بہت برے ہیں، بجلی گھر انہی لوگوں کے ہیں جو ملک کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے