اسلام آباد(مانند نیوز)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز افشاں کر دیا۔

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے حوالے سے سختی سے متعلق بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کتنا مہنگا پانی پیتے ہیں؟

انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ میں ایمانداری سے کہتی ہوں کہ ویرات کوہلی اپنی صحت اور فٹنس کا ناقابلِ یقین حد تک خیال رکھنے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اب ہماری انڈسٹری میں بھی ایسا ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ویرات کوہلی بہت صاف ستھرا کھانا کھاتے ہیں، وہ کوئی جنک فوڈ یا میٹھے ڈرنکس استعمال نہیں کرتے، کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ ویرات کوہلی نے تقریباً 10 سال سے بٹر چکن نہیں کھائی؟

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی صاف ستھری غذا اور سخت ٹریننگ کے ساتھ 8 گھنٹے کی نیند پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے جو کہ اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے اہم ہے۔

انوشکا شرما نے یہ بھی کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا طرزِ زندگی انہیں ناصرف ایک عالمی معیار کا کھلاڑی بناتا ہے بلکہ وہ دیگر لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت بھی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے