اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ زمبابوے کے شہر بلاوائیو سے جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

زمبابوے سے سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، حارث رؤف، صائم ایوب، ابرار احمد، محمد حسنین، عثمان خان، عباس آفریدی، جہانداد خان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عمیر بن یوسف ڈربن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میں اوپن کوئی بھی کرے لیکن صائم ایوب کا ہونا بہت ضروری ہے: شعیب ملک

کپتان محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی ٹیم کو ڈربن میں جوائن کریں گے۔

حسیب اللّٰہ خان، عرفات منہاس، عامر جمال، صاحبزادہ فرحان اور قاسم اکرم براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز 1-2 سے جیتی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے