خار (مانند نیوز)سیمینار میں اساتذہ کرام، طلباء اور علاقے کے سماجی و سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پروگرام میں طلباء کی جانب سے بدعنوانی کے موضوع پر تقاریر پیش کی گئی۔بدعنوانی کے منفی اثرات پراظہار خیال کی گئی کہ یہ ناسور دنیا بھر میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہے، معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے، جمہوریت اور انسانی حقوق کو کمزور کرتی ہے اورسرکاری اداروں پر اعتماد کو ختم کرتی ہے۔ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے بدعنوانی کے روک تھام میں ہمیں بھر پور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد علی، ناظم اعلیٰ سید بادشاہ، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، اے ڈی سی حمزہ ظہور، اے ڈی سی ریونیو فیض محمد، ڈی ایس پی عبدالعزیز، ایم ایس خار ہسپتال ڈاکٹر وزیر خان صافی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انسدادِ بدعنوانی پر روشنی ڈالی، عوام میں آگاہی، شعور و بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا ایمانداری، دیانت داری اور اصول پسندی کو اپنی کردار کا حصہ بنائیں۔ ہم سب نے مل کر بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اورمعاشرے کے فلاح وبہبود کے لیے کام کرنا ہوگا۔تمام شرکاء نے بد عنوانی کے خلاف اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کا عزم کیا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے