درگئی(مانند نیوز) تحصیل درگئی میں اینٹی کرپشن ویک (ہفتہ انسداد بد عنوانی) منانے کی مناسبت سے آگاہی واک کیاگیا۔واک کی قیادت تحصیلدار درگئی فضل ہادی اور نائب تحصیلدار درگئی محمد علی نے کی۔واک میں اے سی درگئی، ایڈیشنل اے سی درگئی کے سٹاف، ٹی ایم اے درگئی سٹاف سمیت دیگر لائن ڈیپارٹمنس کے افسران ونمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے تحصیل کمپلکس درگئی سے TMA درگئی آفس تک واک کیا۔واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار درگئی فضل ہادی نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے جبکہ کرپشن فری پاکستان بنانے کے لئے اس لعنت سے خود کو بچانا چاہئے۔ کرپشن معاشرے کو بگاڑ دیتی ہے اور معاشرتی اقدار کو بھی نقصان پہنچا دیتی ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے اور اس سے بچنے کے لئے کسی ایک ادارہ نہیں بلکہ ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کریں۔آگاہی واک کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔