ملاکنڈ (مانند نیوز)وزر اعلی خیبر پختون خواہ عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ افیرز ملاکنڈ نے کمیونٹی ہال ظفر پارک میں انٹی کرپشن ویک کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ فنانس اظہر ظہور، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ ریاض محسود، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز، طلباء اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران طلباء نے تقاریر اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ تقریب کے اختتام پر واک کا اہتمام کیا گیا, جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جس پر کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے نعرے درج تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے