اسلام آباد (مانند نیوز)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ 2019ء کے معاہدے پر مولانا فضل الرحمٰن، مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب نے دستخط کیے تھے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2019ء میں معاہدے کے لیے بہت سی میٹنگ ہوئی تھیں اور تمام پہلوؤں کو دیکھا گیا تھا۔

طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت 25 ہزار مدارس میں سے 18400 مدارس نے رجسٹریشن کرائی ہے، مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے ناکہ وزارت صنعت کے ساتھ۔

حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کا 2019ء کا معاہدہ منظر عام پر آگیا

انہوں نے کہا کہ مدارس کے 15 بورڈ میں سے 10بورڈ وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کرا رہے ہیں، مدارس کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مدارس کا تعلق تعلیم سے ہے تو انہیں وزارت تعلیم سے منسلک ہونا چاہیے، اگر کسی مدارس کو وزارت صنعت کے ساتھ جانا ہے تو چلا جائے۔

علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے، مدارس کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے۔بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے