module: a; hw-remosaic: 0; touch: (-1.0, -1.0); modeInfo: ; sceneMode: Auto; cct_value: 0; AI_Scene: (-1, -1); aec_lux: 140.0; hist255: 0.0; hist252~255: 0.0; hist0~25: 0.0;

سخاکوٹ (مانند نیوز) گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کاماہانہ اجلاس زیرصدارت صدرحاجی اکرم خان منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرحاجی اکرم خان، پریس سیکرٹری انجینئرحاجی گل فرازخان،ماسٹرولی رحمان،حاجی صبرصادق،ماسٹرمحمدآمین،نبی گل افغان،ماسٹرغلام رحمان،اسرارخان اوردیگرنے اپنے اپنے علاقوں کودرپیش مسائل بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملاکنڈتحصیل درگئی کے بیشترعلاقوں میں بیرون اضلاع سے بڑے پیمانے پرعلاقہ غیروں کے افرادکھیتی باڑی اورمختلف بہانوں سے آبادہورہے ہیں جن میں ذیادہ تر جرائم پیشہ اوراپنے اپنے علاقوں میں دشمنیوں پرآئے ہیں جن کامقامی انتظامیہ کے پاس کوئی ریکارڈنہیں نہ ان زمین مالکان سے انکے پرامن رہنے کی گارنٹیاں لی گئی ہیں،جس کے بعدعلاقے میں اندھے قتلوں،چوری چکاریوں اورمختلف جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،تحصیل درگئی کے عوام کو اس وقت شدیدبدانتظامی اموراوربدامنی کا مسئلہ درپیش ہے جبکہ دوسری جانب علاقے میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی سے نسل نوتباہی وبربادی کے دہانے پرپہنچ چکی ہے انتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں اوردیگرجرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثرکاروائیاں نہیں ہورہی بلکہ بعض علاقوں میں ان منشیات فروشوں اورڈرگ مافیاکوانتظامیہ کی اشیربادبھی حاصل ہے،انہوں نے کہاکہ تحصیل درگئی میں تین بجلی گھروں کے باوجودظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ آئے روزکے بجلی فرمٹوں نے تاجربرادری اورعلاقہ عوام کونقل مکانی پرمجبورکیاہے،گھریلوصارفین کیلئے گیس کی عدم فراہمی سے مسائل جنم لے رہے ہیں جسکاپرسان حال کوئی نہیں،تعلیمی ایمرجنسی کے نام پربنی حکومت نے تعلیم وتدریس کابیڑاغرق کردیا،گورنمنٹ ہائی سکول ورتیرکی عقبی چاردیواری ایک سال پہلے گرچکی ہے جس سے طلباء خطرات سے دوچارہیں،خدانخواستہ اگرکوئی ناخوشگوارواقعہ پیش آیاتوڈی ای اوملاکنڈاورانتظامیہ ذمہ دارہوگی،اس وقت موضع سخاکوٹ سمیت تحصیل درگئی کے بیشترہائیرسیکنڈریزسکولوں میں اساتذہ کاشدیدفقدان ہے سینکڑوں پرمحیط طلباء وطالبات کو صرف ایک ہی استادپڑھاتے ہیں جوکہ انکے بس کی بات نہیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرملاکنڈسیاسی حکام کے ہاتھوں یرغمال ہے من پسندافرادکے تبادلے اورڈیوٹیاں لگائی جاتی ہے جن سے سکول طلباء کاقیمتی وقت ضایع ہورہا ہے،فی الفورہائیرسیکنڈری سکولوں میں قابل اورمحنتی اساتذہ کی تعیناتیاں کی جائیں جبکہ کلاسزمیں طلباء کی سہولت اوربہترطرزتدریس کیلئے کلاسزکوسیکشن اے اورسیکشن بی پر تقسیم کرکے اساتذہ کوپڑھانے کیلئے اسانیاں پیداکی جائے،انہوں نے کہاکہ عرصہ درازسے جرگہ ممبران مقامی انتظامیہ سے مسائل کے نشاندہی اورانکے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقادکے مطالبات کررہے ہیں جبکہ ملاکنڈانتظامیہ کی جانب سے کوئی دلچسپی دیکھائی نہیں دے رہی،فی الفورجرگہ ممبران اورانکے علاقوں کودرپیش مسائل سننے اورانکے حل کیلئے ٹی ایم اے آفس درگئی میں کھلی کچہری کاانعقادکیاجائے جس میں تمام اداروں کے مجازاتھارٹیزموجودہوں،انہوں نے کہاکہ گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی علاقائی مشران پرمشتمل ایک غیرسیاسی جرگہ ہے جن کامقصدعلاقے میں جاری دشمنیوں اورچپقلشوں کاخاتمہ ہے اسیلئے تحصیل درگئی کے تمام سیاسی وسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں بغیرہچکچاہٹ کے جرگے کا حصہ بنیں اوردیرپاامن کے قیام کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کارلائیں،اجلاس کے اخرمیں جرگہ ممبرحاجی یوسف خان چئیرمین کے بھائی حاجی محمدیونس کے وفات پراجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈانتظامیہ باربارمطالبات کے باجودعلاقائی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی دیکھائی نہیں دے رہی اگرخدانخواستہ تحصیل درگئی کے سطح پرانتظامیہ کوعوامی ردعمل کے سلسلے میں روڈبلاک اوراحتجاج کاسامناہواتواس سلسلے میں جرگہ ممبران انتظامیہ کیساتھ کوئی تعاون ومددنہیں کریگابلکہ اس سلسلے میں عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے بھرپورساتھ دیاجائیگا۔ماہانہ اجلاس میں لطیف خان،مولانافتح اللہ،حاجی زبیرشاہ،ملک پرویزخان،حاجی عالم زیب خان،حاجی عبدالقدیرخان،حاجی گل نواب،رحمت اللہ خان، گل شہزادہ،صحافی نوشیروان خوگمنؔاوردیگرجرگہ ممبران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے