باجوڑ(مانند نیوز) میں ٹی ایم اے ناوگئی کے زیر اہتمام کرپشن کیخلاف آگاہی واک کیا گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے ناواگئی کے عملے نے ایک انٹی کرپشن واک کا انعقاد کیا۔ واک میں ریسکیو 1122 ناواگئی، نادرا، اور مقامی سکولوں کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ یہ اقدام عوام میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنے اور سرکاری اداروں میں شفافیت کے فروغ کے لیے کیا گیا۔ایسے اقدامات سماج میں مثبت تبدیلی لانے، عوام کے اعتماد کو بحال کرنے، اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے نہایت اہم ہیں۔