ہنگو(مانند نیوز)انسانیت کی خدمت کے لیے کام کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں ولنٹیر ڈے کی مناسبت سے دنیا بھر میں تقاریب کا انعقاد دراصل انسانیت کے جذبے سے سرشار قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دوسرا نام ہے انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افیسر بلال افریدی ایچ ار ایس پی کے کوارڈینیٹر ناصر اکبر اور این سی ایچ ڈی کے ایم ڈی شمس الرحمن اور دیگر نے عالمی ولنٹیر ڈے کی مناسبت سے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا -تقریب میں ضلع بھر سے والنٹیئرز سوشل ورکرز اور نوجوانوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلال افریدی ناصر اکبر اور کزئی، شمس رحمان اور دیگر نے کہا کہ اج دنیا بھر میں ویلنٹیر ڈے بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اس دن ان انسانیت کے ہمدرد کرداروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جو اللہ کی رضا کے لیے بے لوث عوامی جذبے کے تحت عوام کی خدمت کرتے ہیں جو دن رات حادثات ہوں یا کوئی بھی ٹاسک،احسن انداز میں انسانیت کو ریسکیو کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے ویلنٹیئرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرے اور ان کی خدمات کی دل کھول ستائش کرے تاکہ لوگوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات کو مزید تقویت مل سکے مقررین نے کہا کہ امن کا دور ہو یا جنگ کامیدان یا کوئی بڑا سانحہ یا ایونٹ والنٹیئرز نے بلا تفریق رنگ نسل اور علاقہ اور علاقہ انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھا ہے اور اسے ہر حال میں چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اس موقع پر بلال افریدی اور دیگر نے ویلنٹیئرز میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔جبکہ عوامی اگاہی اور ویلنٹیئرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے واک کا بھی انعقاد کیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے