اسلام آباد (مانند نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کےخلاف جنگ کسی ایک ادارے کی کوششوں سےجیتنا ممکن نہیں۔

صدر آصف زرداری نے انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی بڑا چیلنج ہے، اس کی پیچیدگیوں کے باعث ریاست کے تمام ستونوں کو مؤثر کوششیں کرنا ہوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے، یہ وسائل کے ضیاع کا باعث بنتی ہے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی متاثر کرتی ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بدعنوانی کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، خصوصاً نوجوانوں اور سول سوسائٹی کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

آصف زرداری کا خط نظر انداز، بیوروکریٹ وائس چانسلر لگانے پر سندھ حکومت کو مخالفت کا سامنا

آصف علی زرداری نے کہا کہ احتساب کلچر کے فروغ اور انسدادِ بدعنوانی کا نظام بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں، بدعنوانی سے پاک ثقافت کی تشکیل کے لیے اجتماعی رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی، پاکستان نے انسدادِ بدعنوانی کے بین الاقوامی فریم ورکس کی روشنی میں اہم اقدامات کیے۔

اُنہوں نے کہا کہ معاشرے سے بدعنوانی کی عادت ختم کرنے کے لیے کاوش جاری رکھنا ہو گی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ نیب بد عنوانی کے مقدمات کی تحقیقات اور بدعنوانی کے مضر اثرات کے بارے عوامی شعور اجاگر کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ روک تھام کے ذریعے بدعنوانی کا خاتمہ بھی نیب کی اہم ذمے داری ہے، شفافیت اور دیانتداری کا ماحول تشکیل دینے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے