اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے اتفاق ہوا تھا کہ قانون سازی پر ایک ساتھ رہیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہماری بات ہوتی رہتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں متفقہ طور پر مدارس کے اتحاد کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے پر آج بھی قائم ہیں، سمجھتے ہیں کہ مدارس کا ایک اہم رول ہے۔

حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس کا 2019ء کا معاہدہ منظر عام پر آگیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ مدارس کے رول کو ریگولیٹ کرنا بھی لازم ہے، تحریکِ انصاف نے معاہدہ کرایا تھا کہ جتنے بھی مدارس ہیں ان کی رجسٹریشن ہو، معاہدے کے مطابق طلباء پر بھی نظر رکھی جائے، نصاب میں منافرت والی چیزیں اور عسکریت پسندی نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے میں تھا کہ میٹرک، ایف ایس سی تک ووکیشنل ٹریننگ اور ایجوکیشن بھی دیں، قانون سازی ہونی چاہیے اور ان کے نصاب کی منظوری بھی ہونی چاہیے، بچوں کے ووکیشنل اور دینی علم کے ساتھ سائنسی علم کا ہونا بھی لازم ہے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ یہی ہمارا مؤقف تھا اور یہی ہمارا مؤقف ہے، معاہدے میں اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو الگ بات ہے، مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے اور ہر صورت ہونی چاہیے، یہی اتفاق ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے