اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شروع دن سے ہی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

عالمی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ عوامی خدمات کے شعبوں میں شفافیت، احتساب اور جوابدہی کے ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 24 گھنٹے کے دوران کہاں رہے؟

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت نے معلومات اور خدمات تک رسائی کے قوانین نافذ کر رکھے ہیں، یہ قوانین سرکاری محکموں میں بدعنوانی کو لگام ڈالنے میں کافی معاون ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ایک نئے اقدام کے طور پر ’اختیار عوام کا‘ پورٹل کا اجراء کر دیا ہے، اس پورٹل کے ذریعے اب تک ہزاروں شکایات کا اندراج کیا جا چکا ہے جن میں سے بیشتر حل بھی کی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے